Search
Editor n Cheif : Syed Asif Salahuddin
Editor: Tariq Sumair
 
Today's INP Latest Full Story
 
  فرانس میں بھی بنیادپرست اسلام اور عالمگیریت کے خلاف لہر
   
 
پیرس (آئی این پی)فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی رہنما ماری لی پین نے صدارتی انتخابات کے لیے اپنا انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے 'گلوبلائزیشن' اور 'بنیادپرست اسلام' پر حملہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیشنل فرنٹ کی امیدوار نے فرانس کے مشرقی شہر لیون میں اپنے حامیوں سے کہا کہ 'گلوبلائزیشن دھیرے دھیرے مختلف برادریوں کا گلا گھونٹ رہی ہے۔اس سے قبل نیشنل فرنٹ کے نائب رہنما فلورین فلپپوٹ نے سیاست میں بریگزٹ اور مسٹر ٹرمپ سے تحریک پانے والے نئے سیاسی رجحان کی نشاندہی کی تھی۔انھوں نے لیون میں کہا کہ لوگ بیدار ہو رہے ہیں۔ وہ بریگزٹ دیکھ رہے ہیں۔ وہ ٹرمپ کو دیکھ رہے ہیں اور خود سے کہہ رہے ہیں کہ انھیں ووٹ دینا چاہیے۔اپنے انتخابی منشور میں لی پین کی پارٹی نے یورپی یونین میں فرانس کی رکنیت کے سوال پر ریفرینڈم کرانے کا وعدہ کیا ہے۔فرانس میں رواں سال 23 اپریل کو انتخابات ہونے والے ہیں جسے کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ کھلا ہوا تسلیم کیا جا رہا ہے۔سوشلسٹ لیڈر اور موجودہ صدر فرانسووا اولاند دوسری بار انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ نہیں رکھتے۔نیشنل فرنٹ خود کو موجودہ حکومت کی اصل مخالف پارٹی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔پارٹی رہنما امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہونے اور بریگزٹ سے پیدا ہونے والی 'تبدیلی' کی لہر سے فائدہ اٹھانے کی کوششوں میں ہیں۔دوسری جانب دائیں بازو میں میانہ روی برتنے والے امیدوار فرانسوا فیلن کو مالی سکینڈل کا سامنا ہے اور ایسے میں لی پین کا مقابلہ اعتدال پسند سابق بینکر ایمینوئل میکرن سے ہو سکتا ہے جو پہلی بار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔اگر ایسا ہوا تو فرانس اپنا اگلا صدر سیاست سے باہر کے دو لوگوں میں سے کسی کو چنے گا۔اسی ہفتے لوو میوزیم کے باہر ہونے والے چاقو کے حملے کا ذکر کرتے ہوئے لی پین نے 'بنیاد پرست اسلام' کے خطرے سے متبنہ کیا۔انھوں نے 'بنیاد پرست اسلام کے تحت' فرانس کی ایک سیاہ تصویر دکھائی جہاں خواتین کو 'کیفے میں جانے یا سکرٹ پہننے پر پابندی ہو گی۔فرانس میں تقریبا 50 لاکھ مسلم آباد ہیں جو مغربی یورپ کے کسی بھی ملک میں اقلیتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
 
 
Today's INP Pakistan Stories
     
PM cuts short Britain visit to return home today
News Image   LONDON, June 25 (INP): The Prime Minister Nawaz Sharif on Sunday cut short his visit to Britain to return home today.  The PM expressed remorse over the loss of precious lives after an oil tanker caught fire and subsequently exploded in Bahawalpur's Ahmedpur East town on Sunday morning to claim 148 lives. More
updated 12 minutes ago
Read all news for the last 24 hrs
 
     
Today's Latest News
     
Priorities and nature of ties with India, Pakistan different: White House
News Image   WASHINGTON, June 25 (INP) Asserting that the US' ties with India and Pakistan were not a 'zero-sum game', the White House has said that the Trump administration's priorities and the nature of relationship with India and Pakistan were different.More
updated 12 minutes ago
Read all news for the last 24 hrs
     
 
 
Today's INP Latest Photos
 

 


View All

 

Poll

image

Lorem ipsum nunc quis sem dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Nunc quis sem nec tellus blandit tincidunt.

Yes
No

Viwe Result