Search
Editor n Cheif : Syed Asif Salahuddin
Editor: Tariq Sumair
 
Today's INP Latest Full Story
 
  پاکستان کے ساتھ اچھے ہمسایوں کی طرح تعلقات چاہتے ہیں،بھارت
   
 
نئی دہلی (آئی این پی) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھے ہمسایوں کی طرح تعلقات چاہتے ہیں، دسمبر 2015 میں خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کی منسوخی کے بعد بھی دوطرفہ سفارتی چینلز کے ذریعے پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں،حکومت نے سفارتی کوششوں کے ذریعے بین الاقومی سطح پرباور کرایا ہے کہ پاکستا ن کی پڑسیوں کے خلاف دہشتگردی کی حمایت اور اسپانسر کرنے کی پالیسی خطے کے امن واستحکام کیلئے درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے ، مسئلہ کشمیر کو بین الاقومی بنانے کی پاکستانی کوششوں کو موثر طریقے سے بے اثر بنادیا ، بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے پرامن دوطرفہ مذاکرات صرف دہشتگردی اور تشدد سے پاک ساز گار ماحول میں ہی منعقد ہوسکتے ہیں۔بدھ کو بھارتی میڈیاکے مطابقلوک سبھا میں وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایک تحریری جواب میں کہاکہ دسمبر 2015 میں خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کی منسوخی پر اتفاق کے بعد بھی دوطرفہ سفارتی چینلز کے ذریعے پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں جس میں تمام فوری انسانی ہمدردی کے حل طلب مسائل بھی شامل ہیں ۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہاکہ دسمبر 2015کے انکے دورہ اسلام آبادمیں دوطرفہ جامع مذاکرات کے طریقہ کار کا فیصلہ کرنے کیلئے پاک بھارت خارجہ سیکرٹریوں کے درمیان مذاکرت پر اتفاق ہوا تھا تاہم جنوری 2016میں پٹھانکوٹ ایئربیس پر دہشتگردوں کے حملے کی وجہ سے یہ مذاکرات نہیں ہوسکے تھے ۔سشما سوراج نے کہاکہ پٹھانکوٹ اور اڑی حملوں کے تناظر میں حکومت نے سفارتی کوششوں کے ذریعے بین الاقومی سطح پر وسیع پیمانے پر اس بات کو باور کرایا کہ پاکستا ن کی پڑسیوں کے خلاف دہشتگردی کی حمایت اور اسپانسر کرنے کی پالیسی خطے کے امن واستحکام کیلئے درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے ۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہاکہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقومی بنانے کی پاکستانی کوششوں کو موثر طریقے سے بے اثر بنایا اور یہ باور کرایاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے پرامن دوطرفہ مذاکرات صرف دہشتگردی اور تشدد سے پاک ساز گار ماحول میں ہی منعقد ہوسکتے ہیں۔اس مدت کے دوران بھارت اور پاکستان کی حکومتیں دوطرفہ سفارتی چینلز کے ذریعے تمام فوری انسانی اور دیگر معاملات کے حل کے حوالے سے رابطے میں رہیں ۔
 
 
Today's INP Pakistan Stories
     
Helpless PESCO says KP govt behind grid station attack; FIR registered against PTI MPA
News Image   PESHAWAR , May 27 (INP) The Peshawar Electricity Supply Company (PESCO) Saturday expressed the helplessness of the institution, and said Khyber Pakhtunkhwa (KP) government is behind the attack that was carried on the Rehman Baba grid station by Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Member Provincial Assembly (MPA) Fazal Elahi and his followers. More
updated 12 minutes ago
Read all news for the last 24 hrs
 
     
Today's Latest News
     
Kashmir civil society group writes to Indian President over reward to Indian Major
News Image   SRINAGAR, May 27 (INP) Kashmir Valley-based civil society group, the Group of Concerned Citizens, wrote to Indian President Pranab Mukherjee on Friday expressing its concern over the Army’s move to reward a Major who had used a civilian as a human shield. More
updated 12 minutes ago
Read all news for the last 24 hrs
     
 
 
Today's INP Latest Photos
 

 


View All

 

Poll

image

Lorem ipsum nunc quis sem dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Nunc quis sem nec tellus blandit tincidunt.

Yes
No

Viwe Result