Search
Editor n Cheif : Syed Asif Salahuddin
Editor: Tariq Sumair
 
Today's INP Latest Full Story
 
  فوجی عدالتوں کی مدت میں ممکنہ توسیع کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس (آج ) ہوگا
   
 
اسلام آباد (آئی این پی ) قومی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈرز کا فوجی عدالتوں کی مدت میں ممکنہ توسیع کے معاملے پر پانچواں مشاورتی اجلاس (آج ) جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو رہاہے ، اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں سمیت دیگر جماعتوں کو آمادہ کیاجائیگا ،اجلاس میں شرکت کے لئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ بھی ممکنہ طور پر (آج ) اسلام آباد پہنچ جائیں گے ، وہ روبصحت ہیں اور اس ضمن میں اپنے سٹاف کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں کہ وہ 16 فروری کو اسلام آباد پہنچ جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈرز کا فوجی عدالتوں کی مدت میں ممکنہ توسیع کے معاملے پر پانچواں مشاورتی اجلاس (آج ) جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو رہاہے جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کرینگے ۔ واضح رہے کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کے قائدین محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی اس اجلاس میں حساس اداروں کے حکام کی جانب سے فوجی عدالتوں کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اتحادی جماعتوں کو تاحال فوجی عدالتوں پر قائل نہیں کیا جا سکا ۔ اس ضمن میں اتحادیوں سے پس پردہ رابطے بھی ہوئے ہیں ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حکومت سے اس پانچویں مشاورتی اجلاس میں اتحادیوں سے فوجی عدالتوں کی آئینی ترمیم حمایت حاصل کرنے نہ کرنے کے حوالے سے دو ٹوک انداز میں آگاہ کرنے کے بارے میں کہا گیا ہے ۔ اتحادیوں نے ترمیم میں بعض تبدیلیوں کی صورت میں اس کی مشروط حمایت کا عندیہ دیا ہے تاہم بائیں بازو کی جماعتیں پیپلز پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی اور ایم کیو ایم فوجی عدالتوں کو سابقہ حالت میں بحال کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ اتحادیوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ترمیم سے مذہب اور مسلک کے الفاظ حذف کیے جائیں متذکرہ تین بائیں بازو کی جماعتوں پر مشتمل سابقہ حکمران اتحاد اس کی مخالفت کر رہا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کی اس ترمیم کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے اور وہ تذبذب کا شکار ہے ۔ واضح رہے کہ ملک میں ایک بار پھر دہشتگردی کی وارداتوں ، لاہور ، کراچی ، کوئٹہ او ر پشاور سمیت دیگر علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں کے پیش نظر فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی ضرورت بڑھ گئی ہے اور اس حوالے سے بد ھ کو وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھی اس معاملے پر بات چیت کی گئی جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ،ڈی جی آئی ایس آئی اورڈی جی آئی بی نے بھی شرکت کی ۔ ۔۔۔( م د +اع)
 
 
Today's INP Pakistan Stories
     
Punjab govt to seek Rangers’ help for combating terrorism
News Image   LAHORE, Feb 19 (INP): PML-N led Punjab government has decided to launch operation across the board for arrest of militants, their facilitators and activists of the banned organizationMore
updated 12 minutes ago
Read all news for the last 24 hrs
 
     
Today's Latest News
     
Key Al-Qaeda Commander Killed In NDS Special Operation
News Image   KABUL, Feb 19 (INP): A key al-Qaeda commander, Saifullah Akthar, and one of his fighters were killed in a special operation carried out by the Afghan National Directorate of Security (NDS) operatives in Nawa district of central Ghazni province on January 9, the NDS confirmed in a statement on Sunday.More
updated 12 minutes ago
Read all news for the last 24 hrs
     
 
 
Today's INP Latest Photos
 

 


View All

 

Poll

image

Lorem ipsum nunc quis sem dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Nunc quis sem nec tellus blandit tincidunt.

Yes
No

Viwe Result