Search
Editor n Cheif : Syed Asif Salahuddin
Editor: Tariq Sumair
 
Today's INP Latest Full Story
 
  سین حقانی یہ سچ بھی اگل دیں کہ بے قصور عافیہ کو انہوں نے ہی مقدمہ میں پھنسایا، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
   
 
لاہور( آئی این پی ) امریکہ میں قید بے گناہی کا شکار ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ حسین حقانی یہ سچ بھی اگل دیں کہ عافیہ بے قصور ہے اور انہوں نے ہی امریکیوں کو خوش کرنے کی خاطر عافیہ کو جھوٹے مقدمے میں پھنسوایا اور 86 سال کی ظالمانہ سزا سنوائی۔حسین حقانی اور شکیل آفریدی غدار وطن اور سخت سزا کے مستحق ہیں۔ موجودہ و سابقہ حکومتوں نے ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کے کئی مواقع ضائع کیے اور قوم کی بیٹی پر ڈالرز کو ترجیح دی ۔ عافیہ کی حالت تشویشناک ہے۔ اتوار کﷺ لاہور پریس کلب میں مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عافیہ کی حالت دیکھ کر پاکستانی خاتون قونصل جنرل رو رہی ہیں لیکن حکمرانوں کا دل نہیں پسیج رہا۔ عوام کا پیمانہ صبرلبریز ہورہا ہے ۔ عافیہ کی واپسی میں تاخیرسے اشتعال بڑھ گیا تو اسے ہم بھی روک نہ سکیں گے۔ چیف جسٹس سندھ، سابق گورنر پنجاب اورسابق وزیراعظم کے مغوی بیٹے رہا ہوگئے ،عافیہ نہیں آئی،عوام اور خواص کیلئے قانون الگ الگ کیوں ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ شکیل آفرید ی کو بھی اگر ریمنڈڈیوس کی طرح ملک سے فرار کروادیا گیااور عافیہ نہیں آئی تو حکمرانوں کی غداری کے خلاف عوام سڑکوں پر ہوں گے۔ میاں محمد نواز شریف صاحب نے عافیہ کو اپنی بیٹی مریم کی طرح عزیز قرار دیا لیکن چار سال ہوگئے، پوری قوم سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا۔ ڈیڑھ سال سے عافیہ کی بچوں سے بات نہیں ہوئی۔ عافیہ کوبھیجے گئے خطوط بھی واپس آرہے ہیں۔ عافیہ کی حالت دیکھ کر پاکستانی قونصل جنرل رو رہی ہیں مگر حکمرانوں کے دلوں میں ذرا بھی رحم نہیں آیا کہ ایک خط ہی لکھ کر قوم کی بیٹی کو واپس لے آتے۔پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل نے کہا کہ ہم کس منہ سے اپنے آپ کو اسلامی ملک کہتے ہیں۔ عافیہ ایک مظلوم پاکستانی عورت ہے اور کتنی بے حسی کا مقام ہے کہ ایک آمر نے قوم کی بیٹی کو ڈالروں کے عوض فروخت کردیا لیکن جمہوریت کی دعویدار حکومت نے عافیہ کو بھلا دیا۔ عافیہ کو ترجیحی بنیاد پر وطن واپس لایا جائے۔پاکستان کسان اتحاد کے صدر چوہدری محمد انور نے کہا کہ عافیہ معصوم اور بے گناہ ہے، اسے مسلمان ہونے کی سزا دی گئی۔حکومت پاکستان نے قاتل ریمنڈڈیوس کو رہا کیا، شکیل آفریدی کو بھی خاموشی سے رہا کرنے کی بات ہورہی ہے۔ عافیہ کی وطن واپسی کیلئے مردانگی اور جرات کا مظاہرہ کیا جا ئے ۔پاکستان میواتحاد کے مرکزی چیئرمین عابد حمیدخان میو نے کہا کہ حجاج بن یوسف ظالم لیکن غیرتمند حکمران تھا۔ اس نے ایک مظلوم عورت کی پکار پر فوجی مہم روانہ کی۔ آج کے حکمران عافیہ پر ظلم کرنے میں حجاج بن یوسف سے زیادہ ظالم ہیں لیکن ان میں غیرت اور حمیت کا ایک ذرہ بھی نہیں۔ جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان نے کہا کہ جنرل مشرف نے عافیہ کو فروخت کیا اور حسین حقانی نے 86سالہ سزا دلوائی۔ ملکی و قومی مفادات کے خلاف ان دونوں کے جرائم کی فہرست ناقابلِ معافی ہے۔عافیہ کیس جہاں امریکی نظامِ انصاف کے لیے شرمندگی کا باعث ہے،وہیں اس معاملے پر پاکستانی حکومت اور اپوزیشن کی سردمہری ذلت کا باعث ہے۔قوم کی بیٹی کو فوری وطن واپس لایا جائے۔خاکسار تحریک کی چیئرپرسن ڈاکٹر صبیحہ مشرقی نے کہا کہ پاکستان سے عافیہ کا اغواء، افغانستان میں برآمدگی ، طویل ظلم و تشدد اور امریکہ میں 86 سالہ ظالمانہ سزا نے امریکی انصاف کے چہرے کو داغدار کردیا ہے۔ پاکستانی حکومت نے عافیہ کی رہائی میں تاخیر کرکے بے حسی کی کالک خود اپنے چہرے پر مل لی ہے۔ حکومت سنجیدہ ہو تو عافیہ چند دن میں پاکستان لوٹ سکتی ہے۔ انصاف پروفیشنلز فورم کے پی کے صدر عمران شہزاد نے کہا کہ مسلم لیگی حکومت اور سابقہ پی پی پی حکومت نے قوم کی بیٹی عافیہ کی رہائی کیلئے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ عافیہ ہماری عزت و غیرت ہے۔ عافیہ کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ پاکستان ملت پارٹی کے صدر بریگیڈیئر محمد یوسف نے کہا کہ جب تک قوم کی عزت و آبرو عافیہ صدیقی وطن واپس نہ آجائے، غدار وطن شکیل آفریدی کو کسی قیمت پر بھی امریکہ کے حوالے نہ کیا جائے۔ حسین حقانی بھی قوم کی بیٹی عافیہ کو امریکہ میں سنائی گئی سزا میں برابر کا ملوث ہے۔ حسین حقانی نے امریکی مفادات کی ترجمانی کی اور پاکستانی قوم کو دھوکے میں رکھا۔۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق طالب علم رہنما محمد خان مدنی نے کہا کہ عمران خان نے سب سے پہلے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ اور دیگر لاپتہ افراد کیلئے آواز بلند کی۔ عافیہ کی رہائی ساری پاکستانی قوم کا متفقہ مطالبہ ہے، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اس معاملے پر اسمبلی کے ایوانوں میں زوردار آواز بلند کریں گے۔ حافظ محمد زبیر نے کہا کہ عافیہ کو قید تنہائی میں ظلم برداشت کرتے 14 برس ہو گئے ہیں۔ عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہوچکا ہے اگر اب بھی عافیہ کی واپسی میں مزید تاخیر کی گئی تو عوام مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔
 
 
Today's INP Pakistan Stories
     
PM inaugurates first unit of Sahiwal Coal Power Project
News Image   SAHIWAL, May 25 (INP): Prime Minister Nawaz Sharif on Thursday inaugurated the first 660-megawatt unit of Sahiwal Coal Power Project. NMore
updated 12 minutes ago
Read all news for the last 24 hrs
 
     
Today's Latest News
     
India detains three Pakistanis for incomplete travel documents
News Image   NEW DELHI, May 25 (INP): In a clear tit-for-tat move, Indian police have detained three Pakistani nationals for allegedly incomplete travel and stay documents. More
updated 12 minutes ago
Read all news for the last 24 hrs
     
 
 
Today's INP Latest Photos
 

 


View All

 

Poll

image

Lorem ipsum nunc quis sem dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Nunc quis sem nec tellus blandit tincidunt.

Yes
No

Viwe Result