Search
Editor n Cheif : Syed Asif Salahuddin
Editor: Tariq Sumair
 
Today's INP Latest Full Story
 
  سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں،اللہ نے ہمیں سرخرو کیا ہے، مسلم لیگ ن
   
 
اسلام آباد (آئی این پی )مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں،اللہ نے ہمیں سرخرو کیا ہے،مخالفین نے جو ثبوت ہمارے خلاف پیش کئے وہ ناکافی تھے،لوگوں کی خواہش تھی کہ میاں صاحب کو ہٹائیں،نوازشریف الیکشن کے بعد بھی وزیراعظم ہوں گے،ناقابل تردید ثبوت کا دعویٰ کرنے والوں کا منہ کی کھانا پڑی،جے آئی ٹی کی تشکیل وزیراعظم کے موقف کی فتح ہے،نوازشریف صادق بھی ہیں اور امین بھی ہیں،عمران خان خیبرپختونخوا کے عوام کے ووٹوں کا حق ادا کریں،(ن) لیگ 2018میں چاروں صوبوں میں بھی حکومت بنائے گی۔جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں،اللہ نے ہمیں سرخرو کیا ہے،مخالفین نے جو ثبوت ہمارے خلاف پیش کئے وہ ناکافی تھے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف الیکشن کے بعد بھی وزیراعظم ہوں گے،لوگوں کی خواہش تھی کہ میاں صاحب کو ہٹائیں،ہم ہرطرح کی تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ناکام سیاستدانوں کو ایک بار پھر شکست ہوئی،ناقابل تردید ثبوت کا دعویٰ کرنے والوں کا منہ کی کھانا پڑی۔وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل وزیراعظم کے موقف کی فتح ہے،جے آئی ٹی کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا،نوازشریف صادق بھی ہیں اور امین بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کو آگے لے جانے کا سفر جاری رہے گا،(ن) لیگ کا کارواں نوازشریف کی قیادت میں بڑھتا رہے گا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان خیبرپختونخوا کے عوام کے ووٹوں کا حق ادا کریں،عدالتی احکامات پر مکمل عمل کیا جائے گا،2018میں عوامی عدالت لگے گی،(ن) لیگ 2018میں مرکز کے ساتھ صوبوں میں بھی حکومت بنائے گی،(ن) لیگ 2018میں چاروں صوبوں میں بھی حکومت بنائے گی۔۔۔۔(خ م)
 
 
Today's INP Pakistan Stories
     
Chaudhry Nisar decides to break silence
News Image   ISLAMABAD, July 21 (INP): Federal Interior Minister Chaudhry Nisar Ali has decided to break his silence regarding ongoing political situation arising out of the Panama case hearing. NMore
updated 12 minutes ago
Read all news for the last 24 hrs
 
     
Today's Latest News
     
Hindu nationalism pushing India into war with China: Global Times
News Image   BEIJING, July 20 (INP): India’s China policy has been hijacked by rising Hindu nationalism—which has been fuelled by election of Prime Minister Narendra Modi, said China’s Global Times on Thursday, and warned that “it will put India’s own interest in jeopardy if India lets religious nationalism push the two countries into war.” More
updated 12 minutes ago
Read all news for the last 24 hrs
     
 
 
Today's INP Latest Photos
 

 


View All

 

Poll

image

Lorem ipsum nunc quis sem dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Nunc quis sem nec tellus blandit tincidunt.

Yes
No

Viwe Result