Search
Editor n Cheif : Syed Asif Salahuddin
Editor: Tariq Sumair
 
Today's INP Latest Full Story
 
  عمران خان نے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہو نے کا مطالبہ کردیا
   
 
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عدالت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ایسی ججمنٹ کبھی نہیں آئی،میں پاکستانی قوم کی طر ح نواز شریف کو کہتا ہوں کہ وہ فوری طور پر استعفی دیں کیونکہ ان کے پاس وزیر اعظم رہنے کا کون سا اخلاقی جواز رہ گیا ہے،وزیر اعظم کرسی پر رہے تو تحقیقات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں ‘ جو ادارے وزیر اعظم کے ماتحت رہیں گے وہ تحقیقات کیسے کریں گے، اگر نواز شریف60 دن میں کلیئر ہو جاتے ہیں تو دوبارہ آ جائیں ‘ سپریم کورٹ نے آج تاریخی فیصلہ دیا ہے ‘ ملکی تاریخ میں ایسا فیصلہ نہیں آیا ‘ قطری خط تو مسترد ہو گیا ہے ‘ اس طرح دوسرے معاملات بھی کھلیں گے ‘ اب وزیر اعظم کی اور تلاشی لی جائے گی ‘ وزیر اعظم کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونان پڑے گا ‘ اگر عوام سڑکوں پر نہ آتی تو یہ کبھی بھی نہ ہوتا۔ جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کو قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں ‘ سپریم کورٹ نے آج تاریخی فیصلہ دیا ہے۔ ملکی تاریخ میں ایسا فیصلہ نہیں آیا۔ جو فیصلہ آیا ہے اس کا مطلب ہے جو بھی انہوں نے منی ٹریل کی وضاحت کی تھی وہ مسترد ہو چکی ہے۔ 2 ججوں نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف فوری طور پر استعفیٰ دیں۔ ان کے پاس کیا اخلاقی جواز رہ گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ نیب فیل ہو گئی ہے وہ ادارے پھر بھی وزیر اعظم کے ماتحت رہیں گے کیسے وہ تحقیقات کر سکتے ہیں۔ بجلی کا اتنا بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ نواز شریف 60 دن میں کلیئر ہو جاتے ہیں تو دوبارہ آ جائیں۔ عمران خان نے کہا کہ قطری خط تو مسترد ہو گیا ہے اس طرح دوسرے معاملات بھی کھلیں گے۔ اگر عوام سڑکوں پر نہ آتی تو یہ کبھی بھی نہ ہوتا ۔ اب وزیر اعظم کی اور تلاشی لی جائے گی۔ وزیر اعظم کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔ اگر استعفیٰ نہیں دیتے تو ان کی اتنی توہین ہو گی۔ یہ مٹھائی کس چیز کی بانٹی جا رہی ہیں۔ پانچوں ججز نے نواز شریف کے شواہدکو مسترد کر دیا ہے۔ ۔۔۔(رانا)
 
 
Today's INP Pakistan Stories
     
Never done anything illegal, claims Imran Khan
News Image   ISLAMABAD, May 29(INP) Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Chairman Imran Khan has said he has never done anything illegal nor has he ever been served a tax notice.More
updated 12 minutes ago
Read all news for the last 24 hrs
 
     
Today's Latest News
     
Indian army building LAC muscles to keep China in check
News Image   NEW DELHI: May 29 (INP) The Indian Army is currently busy with the volatile situation along the 778-km Line of Control with Pakistan, but it is slowly and steadily also building requisite deterrence along the 4,057-km Line of Actual Control (LAC) with China. More
updated 12 minutes ago
Read all news for the last 24 hrs
     
 
 
Today's INP Latest Photos
 

 


View All

 

Poll

image

Lorem ipsum nunc quis sem dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Nunc quis sem nec tellus blandit tincidunt.

Yes
No

Viwe Result