Search
Editor n Cheif : Syed Asif Salahuddin
Editor: Tariq Sumair
 
Today's INP Latest Full Story
 
  بھر پور خطرے کو مربوط قومی جواب کی ضرورت ہوتی ہے ، پاک فوج اس قسم کے جواب کیلئے تما م ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے
   
 
راولپنڈی (آئی این پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ بھر پور خطرے کو مربوط قومی جواب کی ضرورت ہوتی ہے ، پاک فوج اس قسم کے جواب کیلئے ریاست کے تمام اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، اپنی ذمہ داریوں سے آنکھیں بند کر کے دہشت گردی کو شکست نہیں دی جا سکتی‘ دہشت گردی کا کوئی مذہب فرقہ یا نسل نہیں ہوتی‘ پاکستان دہشتگردی کے خطرے سے بلا امتیازلڑا ‘ پاکستان آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گا ۔ وہ جمعہ کو اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق اپنے خطاب میں قومی سلامتی کو درپیش خطرات کو اجاگر کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بھرپور خطرے کو مربوط قومی جواب کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اس قسم کے جواب کیلئے ریاست کے دیگر تمام اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب ‘ فرقہ یا نسل نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی اس لعنت سے بلا امتیاز لڑا اور جاری آپریشن ردالفساد کے ذریعے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائیگا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اپنی ذمہ داریوں سے آنکھیں بند کر کے ہرگز دہشت گردی کو شکست نہیں دی جا سکتی۔ خطے کے چند کھلاڑی الزام تراشیوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی اور دفاع کیلئے پر عزم ہے اور قوم کی حمایت سے اپنی فرائض کی ادائیگیاں اس طریقے سے جاری رکھے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ آرمی چیف نے کورس کے شرکاء کو قومی سلامتی کو درپیش داخلی و بیرونی چیلنجز سے آگاہ کیا۔ قبل ازیں این ڈی یو آمد پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ ۔۔۔(رانا)
 
 
Today's INP Pakistan Stories
     
PM cuts short Britain visit to return home today
News Image   LONDON, June 25 (INP): The Prime Minister Nawaz Sharif on Sunday cut short his visit to Britain to return home today.  The PM expressed remorse over the loss of precious lives after an oil tanker caught fire and subsequently exploded in Bahawalpur's Ahmedpur East town on Sunday morning to claim 148 lives. More
updated 12 minutes ago
Read all news for the last 24 hrs
 
     
Today's Latest News
     
Priorities and nature of ties with India, Pakistan different: White House
News Image   WASHINGTON, June 25 (INP) Asserting that the US' ties with India and Pakistan were not a 'zero-sum game', the White House has said that the Trump administration's priorities and the nature of relationship with India and Pakistan were different.More
updated 12 minutes ago
Read all news for the last 24 hrs
     
 
 
Today's INP Latest Photos
 

 


View All

 

Poll

image

Lorem ipsum nunc quis sem dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Nunc quis sem nec tellus blandit tincidunt.

Yes
No

Viwe Result