Search
Editor n Cheif : Syed Asif Salahuddin
Editor: Tariq Sumair
 
Today's INP Latest Full Story
 
  شمالی کوریا کا میزائلوں کے سلسلہ وار تجربے کرنے کا رویہ انتہائی تباہ کن ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
   
 
وارسا(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کا میزائلوں کے سلسلہ وار تجربے کرنے کا رویہ انتہائی تباہ کن ہے۔ان خیالات کا اظہار امریکی صدر نے پولینڈ کے صدر آندرے ڈیوڈا کے ساتھ پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے شاہی قلعہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا جس طرح کا برتا کر رہا ہے وہ شرمناک ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کا تجربہ کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے امریکا کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔وارسا میں پریس کانفرنس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کورین حکام کا رویہ انتہائی تباہ کن ہے جس کے حوالے سے کچھ نہ کچھ اقدامات کیے جائیں گے۔شمالی کوریا کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کے حوالے سے سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے پاس بہت خوبصورت چیزیں ہیں جن کے بارے میں ہم سوچ رہے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ ہم ایسا کرنے والے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے کسی بھی حریف کے خلاف کسی بھی قسم کی ریڈ لائن نہیں بناتے۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک شمالی کوریا کا تعلق ہے تو اس حوالے سے میں کچھ نہیں جانتا تاہم ہم دیکھیں گے کہ اس معاملے میں کیا ہوتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ چند گھنٹوں کے دورے پر پولینڈ پہنچے جہاں وہ پولش قیادت کے ساتھ ملاقات کے بعد روس کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ(آج ) جمعہ کو روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن کے درمیان سرکاری سطح پر پہلی ملاقات اس وقت ہو رہی ہے جب امریکا اور روس کے درمیان تعلقات نہایت کشیدہ ہیں۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ اداروں کی جانب سے 2016 کے صدارتی الیکشن میں روس کے اثر انداز ہونے کی تحقیقات کرنے کی مخالفت کی تھی۔
 
 
Today's INP Pakistan Stories
     
Imran praises SC verdict, says ‘It will Strengthen Democracy’
News Image   ISLAMABAD, July 28 (INP): Hailing the Supreme Court verdict in Panama case as historic and beginning of an Islamic Welfare Pakistan, Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) chief Imran Khan on Friday said that the decision will strengthen democracy in the country. More
updated 12 minutes ago
Read all news for the last 24 hrs
 
     
Today's Latest News
     
Indian Vice COAS says China would continue to remain a threat for India in the future: Blames Pakistan for continuously needling India through low-intensity warfare rather than engage in a full-fledged war
News Image   NEW DELHI: July 26 (INP): Indian Army vice-chief Lt-General Sarath Chand on Tuesday said China would continue to remain a threat for India in the future. "On the North, we have China which has a large landmass, huge resources and a large standing Army. Despite having the Himalayas between us, China is bound to be a threat for us in years ahead," said Lt-Gen Chand, addressing a seminar in the Indian capital. More
updated 12 minutes ago
Read all news for the last 24 hrs
     
 
 
Today's INP Latest Photos
 

 


View All

 

Poll

image

Lorem ipsum nunc quis sem dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Nunc quis sem nec tellus blandit tincidunt.

Yes
No

Viwe Result