Search
Editor n Cheif : Syed Asif Salahuddin
Editor: Tariq Sumair
 
Today's INP Latest Full Story
 
  چین کا روشنیوں کی علامت کینٹن ٹاور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
   
 
گوانگ جو (آئی این پی ) چین کے شہر گوانگ جو میں دریائے پرل کے قریب روشنیوں کی علامت کینٹن ٹاور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ، 600میٹر بلند ٹاور سے دنیا بھر کے سیاح گوانگ جو شہر کا کھلا نظارہ کر سکتے ہیں، ٹاور بلند قامت اور سمارٹ خاتون کی مشاہبت رکھتا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے شہر گوانگ جو میں دریائے پرل کے قریب واقع کینٹن ٹاور جسے شیا من یا برج بھی کہتے ہیں گوانگ جو شہر کی خاص علامت ہے۔ بہترین انداز سے ڈیزائن کی گئی یہ طویل عمارت دنیا کی بہترین نئی عمارتوں میں سے ایک ہے جہاں سیاح جوق در جوق آتے ہیں۔ اس برج کے اوپر گوانگ جو ٹی وی اور ریڈیو کا ٹرانسمٹر بھی نصب ہے۔چائنہ کے لوگ عام طور پر اسے شیا من یا کہتے ہیں جسکا مطلب ہے پتلی کمر والی لڑکی۔ اس ٹاور کو ڈیزائن کرتے وقت ماہرین نے اسکوانسانی جسم سے مطابقت دینے کی کوشش کی تا کہ یہ گوانگ جو کو ایک پرجوش اور زندہ دل شہر کے طور پہ اجاگر کرے۔ تو یہ ٹاور اسی کاوش کا نتیجہ ہے جو کہ ایک بلند قامت اور سمارٹ خاتون کی طرح دکھتا ہے۔ اس ٹاورکی ( 600)میٹرز بلندی سے دنیا بھر کے سیاح گوانگ جو شہر کا کھلا نظارہ کر سکتے ہیں، اور گرد ونواح کی تمام عمارتوں اور دیگر جگہوں کو ایک پرندے کی طرح بلندی سے دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں سب سے اوپر کی کچھ منزلوں میں ریستوران اور اینٹرٹینمنٹ سہولیات موجود ہیں جبکہ بلکل نیچے کی منزلوں میں ٹاور اور گوانگ جو شہر سے متعلق معلومات بشمول تاریخ، ثقافت، معیشت اور سیاحوں کی خدمات کے بارے میں سہولیات موجود ہیں
 
 
Today's INP Pakistan Stories
     
Imran praises SC verdict, says ‘It will Strengthen Democracy’
News Image   ISLAMABAD, July 28 (INP): Hailing the Supreme Court verdict in Panama case as historic and beginning of an Islamic Welfare Pakistan, Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) chief Imran Khan on Friday said that the decision will strengthen democracy in the country. More
updated 12 minutes ago
Read all news for the last 24 hrs
 
     
Today's Latest News
     
Indian Vice COAS says China would continue to remain a threat for India in the future: Blames Pakistan for continuously needling India through low-intensity warfare rather than engage in a full-fledged war
News Image   NEW DELHI: July 26 (INP): Indian Army vice-chief Lt-General Sarath Chand on Tuesday said China would continue to remain a threat for India in the future. "On the North, we have China which has a large landmass, huge resources and a large standing Army. Despite having the Himalayas between us, China is bound to be a threat for us in years ahead," said Lt-Gen Chand, addressing a seminar in the Indian capital. More
updated 12 minutes ago
Read all news for the last 24 hrs
     
 
 
Today's INP Latest Photos
 

 


View All

 

Poll

image

Lorem ipsum nunc quis sem dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Nunc quis sem nec tellus blandit tincidunt.

Yes
No

Viwe Result