Search
Editor n Cheif : Syed Asif Salahuddin
Editor: Tariq Sumair
 
Today's INP Latest Full Story
 
  کرپشن کا جنازہ سپریم کورٹ سے ہی نکلے گا اور آخری فتح عوام کی ہوگی
   
 
اسلام آباد (آئی این پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن کا جنازہ سپریم کورٹ سے ہی نکلے گا اور آخری فتح عوام کی ہوگی۔جے آئی ٹی رپورٹ سے پانامہ کیس کے بینچ میں شامل دو ججوں کے فیصلے کو تقویت ملی ہے۔پانامہ سکینڈل میں اشرافیہ، کاروباری حضرات اور ججز سمیت جن 600 افراد کے نام ہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے۔حکومتی وکلاء کیس میں حکمرانوں کو سیاسی شہید بنانے کے لیے قانونی دلائل دینے کی بجائے سیاسی ایشو بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ وہ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، نائب امراء اسد اﷲ بھٹو،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور میاں محمد اسلم بھی موجود تھے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پانامہ کیس درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ۔سب دیکھ رہے ہیں کہ حکومتی وکلاء قانونی دلائل دینے کی بجائے کیس کو سیاسی ایشو بنانے پر تلے ہوئے ہیں تاکہ اپنے موکل کو سیاسی شہید کے طور پر پیش کریں۔ حکومت نے پہلے بھی فیصلے کو پڑھے بغیر مٹھائیاں تقسیم کیں ۔ ان کا خیال تھا کہ گریڈ19،20 کا آفیسر کس طرح وزیراعظم اور حکمران خاندان کے خلاف رپورٹ دے گا ، قانون اور عدالتی فیصلے ان کے تابع ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کہ حکمران آئین کو ’’ٹوتھ پک‘‘ کی طرح استعمال کرتے ہیں ہماری یہی اپیل تھی کہ دفعہ 62,63 کی روشنی میں وزیراعظم کو نا اہل قرار دیا جائے ۔وزیراعظم نے اسمبلی فلور کو اپنے ذاتی کاروبار کے لیے استعمال کیا اور عدالت و اسمبلی فلور پر جھوٹ بولا۔ جے آئی ٹی رپورٹ کا ہر صفحہ بتا رہا ہے کہ حکمران خاندان کی آمدن تو موجود ہے لیکن ذرائع آمدن موجود نہیں۔ اثاثہ جات تو موجود ہیں لیکن کھربوں روپے کے یہ اثاثے کیسے بنے کسی کو پتہ نہیں ہے۔اس انکشاف کے بعد قوم کا سرشرم سے جھک گیا ہے کہ وزیراعظم 2014ء تک دبئی کی ایک کمپنی کے ڈائریکٹر کے طور پر تنخواہ لیتے رہے اور اس آمدن کو اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عرب شیوخ پاکستان کے بارے میں جس طرح کے تضحیک آمیز تبصرے اورالفاظ استعمال کرتے ہیں اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہمارے وزیر اعظم ان کے ملک کی کمپنی کے ملازم ہیں۔سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ پانامہ سکینڈل میں جن چھ سو افراد کا نام آیا ہے سب کا احتساب ہونا چاہیے ان میں پاکستان کی اشرافیہ ، کاروباری حضرات، ججز کے نام شامل ہیں، احتساب سب کا ہونا چاہیے اور ہم کسی تعصب، سیاسی دشمنی یا پارٹی مفاد کاشکار نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف ہیں۔جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ہمارے اس موقف کو تقویت ملی ہے اور اس رپورٹ نے پانامہ کیس کے بینچ میں شامل دو ججوں کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرپشن کا جنازہ سپریم کورٹ سے نکلے گا اور عوام کی جیت اورکرپشن کو شکست ہوگی۔ سراج الحق نے کہا کہ جے آئی ٹی ارکان نے کسی خوف کے بغیر اپنا کام مکمل کیاہے اور پوری قوم جے آئی ٹی کی احسان مند ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں ہر جانب حکمرانوں کی کرپشن کے ثبوت ہیں۔ کرپشن کیسز میں چند لوگ جیلوں میں چلے جائیں تو یہ ملک و قوم کیلئے تاریخی لمحہ ہوگا۔آئین کی دفعات62اور 63کے مطابق تمام سیاستدانوں کی اسکریننگ ہونی چاہیے تاکہ پارلیمنٹ میں کوئی کرپٹ نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی سپریم کورٹ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں مگر ہم سپریم کورٹ کویقین دلاتے ہیں کہ پوری قوم عدالت عالیہ کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی میں جرأت نہیں کہ ماضی کی طرح ڈنڈا اٹھا کر سپریم کورٹ پر چڑھ دوڑے ۔انہوں نے کہا کہ اس کیس کے نتیجے میں انشا اللہ پاکستان کرپشن فری بن جائے گا۔
 
 
Today's INP Pakistan Stories
     
Imran praises SC verdict, says ‘It will Strengthen Democracy’
News Image   ISLAMABAD, July 28 (INP): Hailing the Supreme Court verdict in Panama case as historic and beginning of an Islamic Welfare Pakistan, Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) chief Imran Khan on Friday said that the decision will strengthen democracy in the country. More
updated 12 minutes ago
Read all news for the last 24 hrs
 
     
Today's Latest News
     
Indian Vice COAS says China would continue to remain a threat for India in the future: Blames Pakistan for continuously needling India through low-intensity warfare rather than engage in a full-fledged war
News Image   NEW DELHI: July 26 (INP): Indian Army vice-chief Lt-General Sarath Chand on Tuesday said China would continue to remain a threat for India in the future. "On the North, we have China which has a large landmass, huge resources and a large standing Army. Despite having the Himalayas between us, China is bound to be a threat for us in years ahead," said Lt-Gen Chand, addressing a seminar in the Indian capital. More
updated 12 minutes ago
Read all news for the last 24 hrs
     
 
 
Today's INP Latest Photos
 

 


View All

 

Poll

image

Lorem ipsum nunc quis sem dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Nunc quis sem nec tellus blandit tincidunt.

Yes
No

Viwe Result