Search
Editor n Cheif : Syed Asif Salahuddin
Editor: Tariq Sumair
 
Today's INP Latest Full Story
 
  نیازی صاحب نے ہر موقع پر جھوٹ بولنے کے عالمی ریکارڈ قائم کئے ہیں ،شہبازشریف
   
 
لاہور(آئی این پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ نیازی صاحب کی الزام تراشی ،جھوٹ اورمنافقت کی سیاست سے عوام متنفر ہوچکے ہیں اور انہوں نے ہر موقع پر جھوٹ بولنے کے عالمی ریکارڈ قائم کئے ہیں ۔پاکستان کے باشعور عوام دروغ گوئی اور دشنام طرازی کی ایسی منفی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں ،پہلے دھرنے دے کرملک کی ترقی کے خلاف گھناؤنی سازش کی گئی،پھر لاک ڈاؤن کے ذریعے پاکستان پر ایک اور وار کیاگیا، یو ٹرن کے عالمی ریکارڈ ہولڈر سیاست دان ذاتی انا کی خاطر ملک و قوم کی روشن ہوتی ہوئی تقدیر سے گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں،گالم گلوچ اورناشائستگی کے کلچر کو پروان چڑھا نے والے نیازی صاحب کی سیاست جھوٹ،منافقت اورذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے، ملک کی ترقی و خوشحالی اور سی پیک میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں کرنیوالے قوم کے مجرم ہیں ، تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔وہ پیر کو یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے دھرنے دے کرپاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے خلاف گھناؤنی سازش کی گئی،پھر لاک ڈاؤن کے ذریعے پاکستان پر ایک اور وار کیاگیا اور اب دھرنا گروپ جھوٹ اورالزام تراشی کے ذریعے پاکستان کی قسمت سے پھر کھیلنے کی کوشش کررہا ہے ۔ سیاسی عدم استحکام اوربے یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کرنیوالے نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرے اور عوام خوشحال ہوں ۔یہ عناصر صرف اور صرف اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کیلئے عوام کی مشکلات بڑھا رہے ہیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے تیز رفتار سفر کو روکنے کے درپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب نے سیاست میں گالم گلوچ اورناشائستگی کے کلچر کو پروان چڑھایا اور ان کی سیاست جھوٹ،منافقت اورذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے ، لیکن مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام کی ترقی اورخوشحالی کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے اور ہماری سیاست شائستگی اوراقدار کی سیاست ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے منصوبوں میں شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور بلاشبہ ترقی و خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات کا کریڈٹ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب نے صرف انتشار، الزام تراشی اور جھوٹ پر مبنی منفی سیاست کی ہے اور دھرنا گروپ نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو روکنے کیلئے ہر موقع پر رکاوٹیں ڈالیں اور یہ شکست خوردہ عناصر اس وقت انتشار پھیلا کر قوم کی یکجہتی اور قومی ترقی کو پارہ پارہ کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں،جب ملک پائیدار بنیادوں پر ترقی کر رہا ہے اور تاریخ میں پہلی بار انتہائی تیز رفتاری سے شفافیت کے ساتھ ترقیاتی اور توانائی کے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں اور ایسے وقت انارکی پھیلانے کی کوشش عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔منفی سیاست کے موجد نے اقتدار کی ہوس میں قومی مفاد ات کو داؤ پر لگانے سے بھی گریز نہیں کیا۔ملک کی ترقی و خوشحالی اور سی پیک میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں کرنے والے قوم کے مجرم ہیں اور ملک و قوم کی روشن ہوتی ہوئی تقدیر سے کھیلنے والے ایسے سیاسی عناصر کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ افراتفری،محاذآرائی اورانتشار پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے پاکستان کی تیز رفتار ترقی روکنا چاہتے ہیں اور یو ٹرن کے عالمی ریکارڈ ہولڈر سیاست دان ذاتی انا کی خاطر ملک و قوم کی تقدیر سے گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں اورانتشار پیدا کرنے والے عناصر کو عوام کی ترقی اوربدلتی ہوئی قسمت سے کوئی سروکار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی مقبولیت سے خائف عناصر دراصل ملک کی تیز رفتار ترقی سے خائف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی اورخوشحالی کی منزل ضرور حاصل کرے گا اور پاکستان کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کرنے والوں کے منفی حربے ناکام رہیں گے۔
 
 
Today's INP Pakistan Stories
     
Imran praises SC verdict, says ‘It will Strengthen Democracy’
News Image   ISLAMABAD, July 28 (INP): Hailing the Supreme Court verdict in Panama case as historic and beginning of an Islamic Welfare Pakistan, Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) chief Imran Khan on Friday said that the decision will strengthen democracy in the country. More
updated 12 minutes ago
Read all news for the last 24 hrs
 
     
Today's Latest News
     
Indian Vice COAS says China would continue to remain a threat for India in the future: Blames Pakistan for continuously needling India through low-intensity warfare rather than engage in a full-fledged war
News Image   NEW DELHI: July 26 (INP): Indian Army vice-chief Lt-General Sarath Chand on Tuesday said China would continue to remain a threat for India in the future. "On the North, we have China which has a large landmass, huge resources and a large standing Army. Despite having the Himalayas between us, China is bound to be a threat for us in years ahead," said Lt-Gen Chand, addressing a seminar in the Indian capital. More
updated 12 minutes ago
Read all news for the last 24 hrs
     
 
 
Today's INP Latest Photos
 

 


View All

 

Poll

image

Lorem ipsum nunc quis sem dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Nunc quis sem nec tellus blandit tincidunt.

Yes
No

Viwe Result