i پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر مسئلے کے حل کیلئے ہر سطح پر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں،محسن نقویتازترین

April 23, 2026

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے دورکے انعقاد کے حوالے سے سفارتی کاوشوں پر بھی بات چیت کی گئی، اس موقع پر تنازعہ کے دیرپا حل کے سفارتی چینلز کے تسلسل کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے جنگ بندی میں توسیع کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کو سراہا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع خوش آئند ہے، یہ قدم کشیدگی میں کمی کی جانب اہم پیش رفت ہے، ایران کی جانب سے بھی مثبت پیش رفت کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر مسئلے کے حل کیلئے ہر سطح پر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، امید ہے کہ فریقین سفارتی اور پر امن حل کو موقع دیں گے۔نیٹلی بیکر نے خطے میں قیام امن اور تنازعہ کے حل کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی