اسلام آباد وویمنز ٹینس ٹیم نے نیشنل گیمز کی تاریخ میں اہم سنگِ میل قائم کرتے ہوے پہلی بار گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ کراچی میں جاری 35ویں نیشنل گیمز کے وویمنز کیٹگری کے سنسنی خیز فائنل میں اسلام آباد نے ٹاپ سیڈ پاکستان واپڈا کو 1-2 سے شکست دی۔فائنل کے پہلے سنگلز میں واپڈا کی اوشنا سہیل نے شاندانہ ربی کو یکطرفہ مقابلے میں 0-6، 0-6 سے زیر کیا۔ اسلام آباد کی ماہین آفتاب نے دوسرے سنگلز میں بھرپور کم بیک کرتے ہوے مہک کھوکھر کو 2-6، 2-6 سے شکست دے کر فانل 1-1 سے برابر کردیا۔فیصلہ کن ڈبلز میں اسلام آباد کی ماہین آفتاب اور شیزا ساجد نے تجربہ کار واپڈا کی اوشنا سہیل اور سارا منصور کو 4-6، 6-1، 4-6 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن اور اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن نے گولڈ میڈل جیتنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی