i بین اقوامی

خلیجی اتحادیوں نے کرنسی سواپ کی درخواست کی ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویتازترین

April 23, 2026

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعوی کیا ہے کہ کئی خلیجی اتحادیوں نے کرنسی سواپ کی سہولت کے لئے درخواست کی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کی سماعت میں بیان دیتے ہوئے اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ کرنسی سواپ کی درخواست کرنے والوں میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرنسی سواپ کا مقصد امریکا میں اتحادی ممالک کے اثاثوں کی بے ہنگم فروخت روکنا بھی ہوتا ہے، کرنسی سواپ معاہدے کے تحت امریکا کسی ملک کو عارضی طور پر ڈالر فراہم کرتا ہے۔امریکی وزیر خزانہ کاکہنا تھا کہ ڈالر کے بدلے میں امریکا اس ملک کی کرنسی لیتا ہے، تاکہ مالیاتی نظام مستحکم رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی