i بین اقوامی

ڈنمارک میں دو ٹرینوں میں تصادم،متعدد افراد زخمی،ٹرین سروس متاثرتازترین

April 23, 2026

ڈنمارک میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ ایک مصروف ریلوے روٹ پر پیش آیا جس کے باعث ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی۔رائٹرز کے مطابق ایمرجنسی سروسز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے تاہم حکام نے کسی ہلاکت کی فوری تصدیق نہیں کی۔ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ٹرینوں کے مسافروں کو بحفاظت نکالنے کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی