i بین اقوامی

امریکہ کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے طالب علم ہلاک، دوسرازخمی ،مشتبہ شخص گرفتارتازترین

December 10, 2025

امریکہ کی ریاست کینٹکی میں ایک یونیورسٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم قتل اور د وسرا شدید زخمی ہو گیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق پولیس کا کہنا ہے واقعہ فرینکفرٹ شہر کی سرکاری یونیورسٹی میں تین بجکر 10 منٹ پر اس وقت ہوا جب ایک ہال میں فائنل ایگزام چل رہا تھا۔ یہ واقعہ سردیوں کی چھٹیوں سے چند روز قبل ہی پیش آیا ہے۔یونیورسٹی کے ترجمان مائیکل ڈی کورے نے سی این این کو بتایا کہ پولیس نے مبینہ طور پر فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کا کہنا ہے کہ وہ یونیورسٹی کا طالب علم نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بظاہر یہ واقعہ ٹارگٹڈ نہیں لگتا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس چیف سکاٹ ٹریسی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ پولیس نے فوری کارروائی کی اور فائرنگ کے چند لمحے بعد ہی مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ اب کیمپس یا اردگرد کیلئے کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔ان کا کہناتھا کہ 911 پر کال موصول ہوتے ہی پولیس اہلکار چار منٹ کے اندر جائے وقوعہ پر پہنچے۔

رپورٹ مطابق حراست میں لئے گئے شخص کا نام جیکب لی ہے اور اس کا تعلق انڈیانا سے ہے۔پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ریاست کے گورنر نے واقعے کو ملزم کا انفرادی اقدام قرار دیا ہیفرینکفرٹ شہر لیگزنگٹن سے شمال مغرب کی طرف تقریبا 25 میل کی مسافت پر واقع ہے۔یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق یہ 1886 میں قائم ہوئی اور اس میں دو ہزار 200 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں جبکہ ساڑھے چار سو سے زائد فیکلٹی اور سٹاف ممبرز بھی کام کرتے ہیں۔یونیورسٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ طلبہ کی فیملیز کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کو تمام اطلاعات اور سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔یونیورسٹی کے صدر کوفی سی اکیکپو نے واقعے کو ایک بے حسی پر مبنی المیہ قرار دیا۔کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیئر کا کہنا تھا کہ میں اپنے بہادر سکیورٹی اداروں کا شکرگزار ہوں جن کے بروقت اقدام نے ہمارے لوگوں کی جانیں بچائیں۔حالیہ مہنیوں کے دوران کسی تعلیمی ادارے میں فائرنگ کا تیسرا واقع ہے۔اس سے قبل اکتوبر میں بھی دو ایسے واقعات پیش آئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی