i بین اقوامی

روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ، سات افراد ہلاکتازترین

December 10, 2025

روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے طیارے میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہو گئے۔روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آئیوانوو ریجن میں اے این-22 ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، طیارہ مرمتی کام کے بعد ٹیسٹ فلائٹ پر تھا، طیارہ ایک غیرآباد علاقے میں گرا۔حکام کے مطابق آئیوانوو کا علاقہ ماسکو کے مشرق میں تقریبا 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، علاقے میں ملبے اور لاشوں کی تلاش کے لیے ٹیم بھیج دی گئی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق امدادی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے، ماہرین حادثے کی وجوہات کے تعین کیلئے واقعہ کا مختلف پہلوں سے جائزہ لے رہے ہیں۔روسی وزارت دفاع کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ طیارے کے گرنے کا روس کی یوکرین کے خلاف جاری جنگ سے تعلق کا کوئی امکان نہیں اور واقعہ بظاہر ایک تکنیکی نوعیت کا حادثہ معلوم ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی