کراچی پورٹ پر اے این ایف کی ایک بڑی کارروائی میں جنوبی امریکا سے آنے والے کنٹینرز سے تقریبا41 کلو منشیات برآمد کرلی گئی ۔تفصیل کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے پورٹ کنٹرول یونٹ (پی سی یو ) کی کراچی میں کامیاب کارروائی کی گئی جس نے منشیات اسمگلرز کو بڑا دھچکا پہنچایا ۔اے این ایف کے پورٹ کنٹرول یونٹ نے کراچی پورٹ کے ساتھ ایشین پورٹ ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے 41 کلوگرام کوکین برآمد کی۔ منشیات برآمدگی جنوبی امریکا سے آنے والے آئرن ری میلٹیبل اسکریپ کے 3 کنٹینرز سے ہوئی۔دسمبر 2025 میں ساتھ ایشیا پاکستان کنٹینر ٹرمینل پر 47 کلوگرام کوکین کی بڑی برآمدگی کے بعد، اے این ایف کی جنوبی امریکی اسکریپ کنٹینرز کی سخت جانچ جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی