وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر زیمبیا سے ڈی پورٹ کیے جانے والے 3 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق زیمبیا میں غیر قانونی داخلے کی کوشش پر تینوں ملزمان کو گرفتاری کے بعد پاکستان ڈی پورٹ کردیا گیا تھا۔تینوں نوجوانوں کو ایئرپورٹ سے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کردیا گیا، ملزمان زمبیا میں داخلے سے قبل ڈیڑھ ماہ تک تنزانیہ میں مقیم رہے۔اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ جانے کیلئے مزمل علی نے ایجنٹ نوید کو18لاکھ روپے دیئے جبکہ ارسلان اور اویس نے ایجنٹ کو فی کس 3 لاکھ امریکی ڈالرز ادا کیے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی