i پاکستان

انسدادِ دہشت گردی روابط کیس، پی ٹی آئی رہنمائوں رئوف حسن ،وقاص جنجوعہ پر فرد جرم عائدتازترین

February 09, 2026

دہشت گردوں سے روابط کے کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما رئوف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف دہشت گردوں سے روابط کے کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی جس میں رئوف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ پر فرد جرم عائد کردی گئی جب کہ ملزمان کی جانب سے صحتِ جرم سے انکار کیا گیا ہے۔عدالت میں رف حسن اور عائشہ خالد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے کیس کی اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا ہے، بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی