بہاولنگر میں مبارک آباد کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں3 سالہ بچی جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ماں، باپ، دو بہنیں اور ایک بھائی شامل ہے، پولیس نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے ویگو ڈالے کو تحویل میں لے لیا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، ضروری کارروائی کے بعد بچی کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی