حب میں 3 گاڑیوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق وندر کے قریب تصادم ایک ٹرک اور دو کاروں کے درمیان ہوا، حادثے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والا حب کا صحافی عزیز لاسی ہے، ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا، پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی