i پاکستان

کے پی میں کسی نئے تجربے کی گنجائش نہیں، امیر مقامتازترین

February 09, 2026

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پاکستان کا آئینی حصہ ہے صوبے میں کسی نئے تجربے کی گنجائش نہیں۔وفاقی وزیر امیر مقام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال مسترد کر دی، کے پی حکومت پنجاب حکومت کے ساتھ مقابلہ نہیں کر سکتی، یونیورسٹی کی ایک طلبہ نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کے پی کو آئینہ دکھایا۔امیر مقام نے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے کی ترقی پر توجہ دے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے ہمیشہ پاکستانیت کا ساتھ دیا ہے، عوام جو سہولتیں چاہتے ہیں وہ اٹک کے اس پار مل رہی ہیں، صوبائی حکومت عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بجائے ترقی پر توجہ دے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت دوبارہ اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑ دے کیونکہ زمینی حقائق مختلف ہیں، کے پی کے عوام نے جھوٹ اور گمراہ کن ایجنڈے کو مسترد کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی