شجاع آباد کے قصبہ مڑل میں 3 مسلح افراد نے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور 10 سالہ بچہ اغوا کر کے لے گئے۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام نے بتایا کہ ملزموںنے بچوں کی ماں صائمہ کو دھمکی دی ہے اس کے دونوں بیٹوں کو اغوا کرکے فروخت کر دیں گے۔تھانہ بستی ملوک پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی، خاتون صائمہ نے دس سالہ بیٹے عثمان کی بازیابی کے لئے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی