پاکستان میں رومانیہ کے سفیر گوجرانوالہ میں پیٹرول پمپ پر اپنے ملک کا جھنڈا دیکھ کر حیران رہ گئے۔پنجاب کے شہر گوجرانوالہ پہنچ کر رومانیہ کے سفیر دان ستوینسو اس وقت خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے جب انہوں نے ایک مقامی پیٹرول پمپ پر رومانیہ اور یورپی یونین کے جھنڈے لہراتے ہوئے دیکھے۔رومانیہ کے سفیر نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ پہنچ کر ایک مقامی پیٹرول پمپ پر رومانیہ اور یورپی یونین کے جھنڈے لہراتے ہوئے دیکھنا واقعی ایک خوشگوار حیرت تھی۔سفیر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مشترکہ تجربات، باہمی احترام اور ترقی و مواقع کے لیے طویل المدتی عزم پر قائم ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی