پنجاب کی وزیر اطلاعات و نشریات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مجھے پتنگ اڑانا نہیں آتی تھی ان تین دنوں میں تھوڑی پتنگ اڑانا سیکھ لی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں نے منظم طریقے سے بسنت ایس او پیز پر عمل کیا، وزیراعلی پنجاب کی جانب سے شہریوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کا ویژن ہے تہوار بند نہیں بلکہ محفوظ بنانے چاہئیں، ، ہم نے ثابت کیا زندہ قوم ہیں اور ایس او پیز پرعمل کرکے تہوارمنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچے، بڑے، بزرگ، خواتین سب نے بھرپور طریقے سے بسنت منائی، بسنت جیسے تہواروں سے دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر ہوتا ہے۔
،صوبائی زیر کا کہنا تھا کہ شہریوں نے قانون پرعمل کرتے ہوئے تہوار کو بھرپورطریقے سے منایا، مجھے پتنگ اڑانا نہیں آتی تھی ان تین دنوں میں تھوڑی پتنگ اڑاناسیکھ لی ہے۔انہوں نے کہا کہگزشتہ 3دنوں میں 9لاکھ گاڑیاں لاہور میں داخل ہوئیں، 3روزمیں اورنج لائن ،میٹرو اور دیگر میں14لاکھ مسافروں نے مفت سفرکیا، 6لاکھ سے زائد شہریوں نے صرف اورنج لائن میں سفر کیا۔عظمی بخاری نے بتایا کہ 3روز میں 60ہزار شہریوں نے اسپیڈو بس میں سفرکیا،لاہور کے علاقوں میں مفت رکشے بھی چلائے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد بسنت منانے لاہور آئی، دنیا بھر کے سفارت کاروں نے بسنت تہواروں میں شرکت کی، بسنت کو دنیا بھر کے20مختلف چینلز بھی کور کررہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی