i پاکستان

سپریم کورٹ، پی ٹی آئی وکلا کی عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مستردتازترین

February 09, 2026

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی وکلا کی عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کردی۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے وکیل رہنما لطیف کھوسہ نے عمران خان سے ملاقات کی استدعا کی تاہم اس موقع پر چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ ہم بغیر نوٹس ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ابھی درخواست کیقابل سماعت ہونیکے اعتراض کی رکاٹ کو عبور کرنا ہوگا، ذہن میں رکھیں آپ کے مقدمات دوسری عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔جسٹس یحیی آفریدی کا کہنا تھا کہ بغیر نوٹس جاری کیے ملاقات سے متعلق کوئی آرڈر نہیں دے سکتے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے القادر ٹرسٹ میں عمران خان کی درخواست ضمانت غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی