پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ثقافت اور کلچر پر تالے نہیں لگائے جاتے، انہیں مینج کیا جاتا ہے، بسنت میں لاہور اور پاکستان کی فتح ہوئی ہے۔اندرون لاہو ر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعلی نے بسنت کے حوالے سے مشکل فیصلے پر عمل کروایا۔انہوں نے بتایا کہ بسنت پر14 لاکھ موٹربائیکس پر سیفٹی راڈز لگائے گئے ۔512 بسوں کے ذریعے شہریوں کو مفت سروس فراہم کی گئی، 3 دن میں 20 لاکھ لوگوں نے اس ٹرانسپورٹ پر سفر کیا، لاہورمیں 10 لاکھ گاڑیاں داخل ہوئیں۔ ان کاکہناتھاکہ ثقافت اور کلچرپر تالے نہیں لگائے جاتے، انہیں منیج کیا جاتا ہے۔کامیاب بسنت میں ہر کسی نے خوشی منائی، بسنت میں لاہور اور پاکستان کی فتح ہوئی، اگلے سال اس سے بھرپور بسنت دیکھیں گے۔پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوجوانوں کے ذہنوں میں ساڑھے چار سال نفرت ڈالی گئی، 8 فروری کو جلا دو، گرا دو کی کال تھی، عوام نیاسے مسترد کردیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی