i کھیل

ایشیز سیریز، باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان، کمنز، لائن باہرتازترین

December 23, 2025

کرکٹ آسٹریلیا نے 26 دسمبر سے شروع ہونے والے ایشیز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا، کپتان پیٹ کمنز کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں سٹیو سمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ جھے رچرڈسن کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، نیتھن لائن ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں، ٹوڈ مرفی کی ٹیم میں شمولیت ہوئی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ نیتھن لائن کی سرجری متوقع ہے، وہ لمبے عرصے کے لیے کرکٹ ایکشن سے دور رہیں گے۔آسٹریلوی سکواڈ میں سکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، برینڈن ڈوگیٹ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ اور جوش انگلس کے علاوہ عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، مائیکل نیسر، مچل سٹارک، جیک ویدرالٹ اور بیو ویبسٹر شامل ہیں۔واضح رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی