بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈر 19 ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جونیئر ٹیم کی مجموعی پرفارمنس پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، خصوصا ایشیا کپ انڈر 19 فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد۔پاکستان سے 191 رنز کی بھاری شکست پر بھارتی انڈر 19 ٹیم سے وضاحت طلب کی جائے گی۔بی سی سی آئی کی جانب سے کوچ اور کپتان آیوش مہاترے سے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی کارکردگی اور حکمتِ عملی سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی