پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں سیزن میں بنگلہ دیش کے فاسٹ بالرز مستفیض الرحمان اور ناہید رانا باقی میچز میں شرکت نہیں کریں گے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔بی سی بی کا کہنا ہے کہ مستفیض الرحمان میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب مکمل کریں گے، اسی لیے ان کا پی ایس ایل کے لیے جار این او سی واپس لے لیا گیا ہے۔دوسے بنگلہ دیشی کھلاڑی ناہید رانا کو بھی لیگ کے باقی میچز کے لیے ریلیز نہیں کیا جا رہا۔ بی سی بی کے مطابق وہ پاکستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کی تیاری پر توجہ دیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی