i کھیل

پی ایس ایل گیارہ، نسیم شاہ ایک بار پھر انجری کا شکارتازترین

April 24, 2026

پی ایس ایل 11 میں نسیم شاہ ایک بار پھر انجری کا شکار ہوگئے۔ 6 میچز کے بعد راولپنڈی کی ٹیم میں واپسی کرنیوالے نسیم شاہ اسلام آباد کے خلاف میچ کھیل رہے تھے، نسیم شاہ نے ڈائیو لگا کر بانڈری روکنے کی کوشش کی جس کے بعد انہیں میدان چھوڑنا پڑا۔انجرڈ ہونے کے بعد نسیم شاہ کو فیلڈ سے باہر لے جایا گیا۔ تاہم ان کی حالت کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں ۔ قبل ازیں نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف سائیڈ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی