i کھیل

پرو ہاکی لیگ، پاکستان کوہالینڈ سے 2-5گول سے شکستتازترین

December 10, 2025

پرو ہاکی لیگ کے پہلے میچ میں پاکستان کو ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا،ہاف ٹام میں دو، دو گولز برابر رہنے کے بعد گرین شرٹس کو دو کے مقابلے میں پانچ گولز سے شکست ہوی۔ ارجنٹان میں جاری ایونٹ میں پاکستان کی طرف سے پہلا گول نویں منٹ میں حنان شاہد نے کرکے برتری حاصل کی جسے بارہویں منٹ میں کون بیجن نے گول کرکے برابر کردیا، ہالینڈ کے پندرویں منٹ میں ٹمو بوریرس نے گول جبکہ پاکستان کے سفیان خان نے اٹھارویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کرکے میچ 2-2سے برابر کردیا۔ کھیل کے تیسرے کوارٹر میں ہالینڈ کے تابڑ توڑ حملوں کا پاکستان دفاع نہ کرسکا اور یکے بعد تین گول کی سبقت حاصل کرتیہوے 2-5گول تک پہنچادیا۔ آخری کوارٹر میں پاکستان مزید گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔پاکستان اپنا اگلا میچ 12 دسمبر کو میزبان ارجنٹان کے خلاف کھیلے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی