امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آپ نے ایک چھوٹے طیارق کی قیمت میں قومی ایئرلائن فروخت کردی‘ پی آئی اے بیچ کر دس ارب روپے منافع کمایا گیا‘ ایک چھوٹے طیارے کی قیمت ہی 27ارب روپے ہوتی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قومی ایئر لائن بیچ کر دس ارب روپے منافع کمایا ہے، چھوٹے طیارے کی قیمت کم از کم 27 ارب روپے ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آپ نے چھوٹے طیارے کی قیمت میں ایئر لائن بیچ دی ہے، قومی خزانے میں 10 ارب روپے آئے، یہ پرانے جہاز کی قیمت کے برابر بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ 335 ارب روپے بھی بولی لگتی تو اسے نہیں بیچنا چاہیے تھا، یہ سرکاری ادارے نہیں چلا سکتے تو کس بات کی گورننس کا دعوی کرتے ہیں۔حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن کے پاس 78 لینڈنگ رائٹ موجود ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی