قائد اعظم محمد علی جناح کی 149 ویں سالگرہ آج ملک بھر میں شایان شان اور عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ اور مملکت پاکستان کے بانی،پہلے گورنر جنرل قائد اعظم محمد علی جناح کی 149 ویں سالگرہ پر ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لیے ہر قربانی دیں گے۔افواج پاکستان کے بانی بشانہ رہیں گے۔اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے ہدایت جاری کرتے ہوئے تمام صوبائی عہدیداران اور وفاقی دارالحکومت کے زمہ داران کو کہا ہے کہ بانی مسلم لیگ اور بانی مملکت خدا داد پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین و خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیک کاٹے جائیں گے۔اس ضمن میں پاکستان مسلم لیگ کیح مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عاطف محمود مغل کے مطابق چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد،شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ایم این اے مسز فرخ خان اور رضوان صادق خان کی زیر نگرانی قائد اعظم محمد علی جناح کی149 ویں سالگرہ تقریب پاکستان مسلم لیگ ہاس میں منائی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی