اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف )نے ملک بھر میں 8 مختلف کارروائیوں کے دوران 17 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 3 خواتین سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں سیال کوٹ، ہری پور، لاہور، کراچی، راولپنڈی، حیدرآباد، اسلام آباد میں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 12کلو 200 گرام چرس،5 کلو160 گرام آئس جبکہ مزید 30 گرام ویڈ بھی برآمد کر لی گئی۔ترجمان نے بتایا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔اے این ایف کے مطابق ان کارروائیوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی