i پاکستان

شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے حملے ناقابلِ قبول ، ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، اقوام متحدہتازترین

February 07, 2026

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی مسجد میں عبادت گزاروں پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس امر کا اعادہ کیا کہ شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے حملے ناقابلِ قبول ہیں، انہوں نے زور دیا کہ اس حملے کے ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔سیکرٹری جنرل نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے نیک تمنائو ں کا اظہار کیا۔انہوں نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کے خلاف کوششوں میں حکومتِ پاکستان اور عوامِ پاکستان کے ساتھ اقوامِ متحدہ کی مکمل یکجہتی کا بھی اعادہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی