i پاکستان

دہشت گردوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم کاعالمی رہنمائوں کے اظہار یکجتی کے پیغامات پراظہار تشکرتازترین

February 07, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں خودکش حملہ کے بعد دنیا بھر سے ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کیلئے موصول ہونے والے پیغامات پر دوست ممالک اور عالمی رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ گھنائو نے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس(سابقہ ٹوئٹر ) پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے ا کہا کہ اسلام آباد میں دل دہلا دینے والے خودکش حملے کے بعد دنیا بھر سے ہمیں ہمدردی اور یکجہتی کے جو پیغامات موصول ہوئے ہیں، ہم ان کیلئے شکر گزار ہیں۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوششوں میں ہمارے دوستوں اور شراکت داروں کی حمایت اور تعاون ہمیشہ سے نہایت اہم رہا ہے، اس نازک گھڑی میں بہادر پاکستانی قوم متحد رہے اور دہشت گردی کو شکست دینے کے اپنے عزم پر پہلے کی طرح مضبوطی سے قائم رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی