امریکی رکن کانگریس اور کانگریس میں پاکستان کاکس کے شریک چیئرمین ٹام سوازی نے کہا ہے کہ مجھے اسلام آباد کی مسجد میں خودکش حملے کا سن کر شدید صدمہ پہنچا ہے۔اپنے بیان میں ٹام سوازی نے کہا کہ دورہ پاکستان میں انہیں بتایا گیا تھا کہ برکینافاسو کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ دہشتگرد حملے پاکستان میں ہوتے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کا سن کر شدید صدمہ ہوتا ہے۔ٹام سوازی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر دہشتگردی کی ہر قسم کا خاتمہ کرنا چاہیے اور لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والوں کو مسترد کرنا چاہیے، مذہبی ہم آہنگی کیلئے ہم سب کو متحد ہونا چاہیے۔ایک اور رکن کانگریس گریگری میکس نے کہا کہ مسجد خدیج الکبری پر دہشتگردوں کا حملہ ہولناک ہے، پاکستانیوں کو محفوظ اور آزادانہ عبادت کا حق ہونا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی