i پاکستان

عوام کے دکھ کو سیاسی ایجنڈے کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ترجمان سندھ حکومتتازترین

January 19, 2026

ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے حافظ نعیم الرحمن کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے دکھ کو سیاسی ایجنڈے کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایک بیان میں سمعتا افضل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ خود صورتحال کی نگرانی کر رہے تھے، تاخیر کے الزامات بے بنیاد ہیں، شہر کے تحفظ اور بہتری کیلئے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو مافیا کہنا سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے، جماعت اسلامی اپنے بلدیاتی دور کی کارکردگی پر جواب دے۔یاد رہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے گل پلازا کے دورے پر کہا تھا کہ قبضہ میئر 23 گھنٹے بعد گل پلازہ پہنچے، سندھ حکومت پریزنٹیشن دے کر لوگوں کو دھوکا نہیں دے سکتی، فائر فائٹرز کے پاس سہولتیں موجود نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی