ایبٹ آباد میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 13 سال کا لڑکا جاں بحق ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق حسنین علی کو اپینڈکس کی تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا، جہاں اس کا آپریشن کیا گیا مگر چار دن سے ہوش میں نہ آسکا اور دار فانی سے رخصت کر گیا، لڑکے کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر ورثا آپے سے باہر گئے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لاش رکھ کر احتجاج کیا، شدید احتجاج کے باعث ڈاکٹر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔مظاہرین نے ڈاکٹر فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا، لواحقین نے بتایاکہ 13 سالہ حسنین علی تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، پولیس نے ڈاکٹر کیخلاف ایف آر درج کر لی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی