i پاکستان

اکائونٹ میں 2 ارب سے زائد منتقلی اسکینڈل، نیب نے ڈی جی افسران کی پراپرٹیز تفصیلات طلب کرلیںتازترین

January 30, 2026

نیب نے ڈویلپمنٹ اتھارٹی آفیشنل اکائو نٹس سیکورٹی ڈپازٹ اکائو نٹ میں 2 ارب سے زائد روپے کی منتقلی کے سکینڈل میں موجودہ ڈی جی سمیت 8 سابق ڈی جی آر ڈی افسران اور دیگر افراد کی پراپرٹیز تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 48 افراد کی پراپرٹیز تفصیلات طلب کی گئیں۔ چیئرمین سی ڈی اے لاہور، کراچی، ملیر، پشاور، گوادر اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے ڈی جی سے تفصیلات طلب کی گئیں۔موجودہ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضی کی پراپرٹیز کی بھی تفصیلات طلب کی گئیں۔ سابق ڈی جی آر ڈی اے عامرہ خان، چوہدری مقبول دھاولہ، مرحوم عبد الستارعیسانی کی پراپرٹیز تفصیلات طلب کیں گئیں۔

سابق ڈی جی آر ڈی اے ندیم احمد ابڑو،گلزار حسین شاہ، کیپٹن طاہر ظفر عباسی، سیف انور جپہ کی پراپرٹیز کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں۔علاوہ ازیں سابق ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس آصف جنجوعہ، شاھد مارتھ، سہیل کیفی، خالد جاوید گورایا، ملک غضنفر علی اور صبا گل کی ملکیتی پراپرٹیز کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں۔مرحوم ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس جنید تاج، انکے والد محمد تاج بھائیوں افضال، جمال، مبین، احتشام کی پراپرٹیز کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں۔جن دیگر افراد کے اکانٹس میں رقوم منتقل ہوئیں انکی پراپرٹیز کی بھی تفصیلات طلب کی گئیں۔نیب نے نیشنل اکاوئنٹیبیلٹی آرڈینس 1999 کی سب سیکشن 19 کے تحت تفصیلات طلب کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی