i پاکستان

امریکا اور چین کا بلوچستان حملوں پر پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، ذمہ داروں کو سزا دلانے کی حمایتتازترین

February 06, 2026

امریکا نے بلوچستان میں حالیہ عسکریت پسند حملوں کے بعد پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور نے کہا کہ وہ ان خوفناک حملوں کے بعد پاکستان کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑا ہے۔بیورو برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور نے یاد دلایا کہ بلوچ لبریشن آرمی یعنی بی ایل اے امریکا کی جانب سے نامزد غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ہم ان خوفناک حملوں کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔دوسری طرف چین نے بھی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے، اس سلسلہ میں چینی سفیر نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا اور تعاون کا یقین دلایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی