i پاکستان

اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کی شکایات کا فیصلہ 7 دن میں ہوگا، محسن نقویتازترین

January 27, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی اگر کسی بھی قسم کے قبضے کی شکایت درج کرائیں گے تو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سات دن کے اندر اس پر فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ملکیتی حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو بھی ان کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری خوش آئند اور قابلِ قدر ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو ایک محفوظ اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں کے تحفظ کے لئے تیز، شفاف اور موثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ان کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی