i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل ہونیوالے تین ججز نے حلف اٹھا لیاتازترین

January 19, 2026

اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے تین ججز جسٹس محمد آصف، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس نے حلف اٹھا لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے تینوں ججز سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانے کی دھن بجائی گئی، رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن پڑھ کر سنایا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کے ججز تقریب میں شریک ہوئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ بھی تقریب میں شریک تھے ۔وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری سے تینوں ججز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔ تینوں ججز نے مستقل تعیناتی سے قبل ایک تک سال بطور ایڈہاک جج کام کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی