i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجف حمید کو ریلیف دیدیا، گرفتاری سے روک دیا ،فریقین کو نوٹس جاری ،جواب طلبتازترین

February 07, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فراڈ کیس میں ملوث نجف حمید کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ایف آئی اے کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے جبکہ ہائیکورٹ نے مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔عدالتِ عالیہ نے سپیشل جج سینٹرل کے اس فیصلے پر آئندہ سماعت تک کارروائی معطل کر دی جس کے تحت نجف حمید کی ضمانتِ قبل از گرفتاری واپس لینے کی ایف آئی اے کی درخواست منظور کی گئی تھی، سپیشل جج سینٹرل نے 16 جنوری کو یہ فیصلہ سنایا تھا۔یاد رہے کہ نجف حمید نے اپنی ضمانت منسوخ کیے جانے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی