بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرا دی گئی۔بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواست پرسماعت کی،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل جماعت علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرا دی،رپورٹ میں کہا گیا کہ جیل قوانین کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کرایا گیاہے،بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق میڈیکل کی تمام سہولتیں دی جارہی ہیں۔دو روزقبل عدالت نیرپورٹ پیش نہ کرنے پرسپرنٹنڈنٹ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجا تھا،عدالت نے اڈیالہ جیل حکام سے بانی پی ٹی آئی کی رپورٹ طلب کررکھی تھی،بانی کی لیگل ٹیم نے ذاتی معالجین کی اڈیالہ جیل میں رسائی کی درخواست دائر کی کررکھی ہے۔بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے سے متعلق دائردرخواست کی سماعت آج (ہفتہ ) کے روز تک جبکہ دیگر 7مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی