i پاکستان

بانی پی ٹی آئی پر عائد پابند یاں بلاجواز،حکومت ایک قدم آگے بڑھے تو ہم دو قدم بڑھنے کو تیار ہیں، جنید اکبرتازترین

December 10, 2025

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے بانی پی ٹی آئی پر عائد پابندیوں کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایک قدم آگے بڑھے تو ہم دو قدم بڑھنے کے لئے تیار ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مسلسل ان کے پارٹی کے ایم این ایز کو نااہل کر رہی ہے اور بانی پی ٹی آئی سے 29 دن ملاقات نہ کرنے دینا واضح ناانصافی ہے۔جنید اکبر نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں پر پابندیاں اوراسمبلی میں بولنے کی اجازت نہ دینا ناقابل قبول ہے، ان کی تقاریر آن ایئر نہیں کی جاتیں اورپنجاب، سندھ و بلوچستان میں سیاسی سرگرمیوں کو روکا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی رائے کو نظر انداز کرنا اداروںکیلئے نقصان دہ ہے، 70 سے 80 فیصد نوجوان بانی کے ساتھ ہیں اور ریاست و عوام کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے۔خیبرپختونخوا کے صدر نے کہا کہ ادارے تب ہی مضبوط ہوں گے جب عوام ساتھ ہوں، اور انہوں نے 8 فروری کو اپنے ووٹ کا بھرپور تحفظ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی