پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بچوں کے ڈیجیٹل تحفظ سے متعلق اہم ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الدین بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ایڈوائزری کے مطابق آن لائن ماحول میں بچوں کی حفاظت والدین اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے، آن لائن تحفظ کو مزید موثر بنانے کے لئے پی ٹی اے نے والدین کو پیرنٹل کنٹرول سافٹ ویئر اور مواد کو فلٹر کرنے والے ٹولز استعمال کرنے کی سفارش کی ہے۔ایڈوائز ری کے مطابق کم عمر بچوں میں غیر محفوظ اور حد سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کیلئے والدین بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔پی ٹی اے نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کے لیے اسکرین ٹائم کو واضح اور محدود کریں تاکہ تعلیم، تفریحی سرگرمیوں اور خاندانی زندگی کے درمیان صحت مند توازن برقرار رکھا جا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی