i پاکستان

بلوچستان حکومت اور گرینڈ الائنس میں کامیاب مذاکرات، 100 سے زائد رہنما رہاتازترین

February 06, 2026

صوبائی حکومت اور گرینڈ الائنس کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد کوئٹہ اور مچھ کی جیلوں میں قید گرینڈ الائنس کے 100 سے زائد رہنمائو ں کو رہا کر دیا گیا۔رہا ہونے والے افراد میں گرینڈ الائنس کے اہم رہنما قدوس کاکڑ بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گرینڈ الائنس کے رہنمائوں کو 20 اور 21 جنوری کو مختلف احتجاجی سرگرمیوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار افراد کا تعلق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تھا، جنہیں بعد ازاں کوئٹہ اور مچھ کی جیلوں میں منتقل کیا گیا۔مذاکرات کے نتیجے میں گرینڈ الائنس نے مڈل سٹینڈرڈ امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان بھی واپس لے لیا، رہنماں کی رہائی پر کارکنوں اور لواحقین کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا خوش آئند ہے اور آئندہ بھی مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی